ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راگنی اور سنجنا کو ضمانت نہ دینے پرکورٹ کواڑا نے کی دھمکی۔ دوافراد گرفتار

راگنی اور سنجنا کو ضمانت نہ دینے پرکورٹ کواڑا نے کی دھمکی۔ دوافراد گرفتار

Wed, 21 Oct 2020 11:25:04    S.O. News Service

ٹمکور،21؍اکتوبر (ایس او نیوز) ڈرگس کے معاملے میں جیل جانے والی کنڑا فلم اداکارہ راگنی اور سنجنا اس وقت جیل میں ہی ہیں۔انہیں ضمانت دینے ٹمکور کے قریبی گاؤں چیلور سے بنگلور کورٹ کو ایک چٹھی اور ایک پارسل روانہ کیاگیا تھا۔

اس میں یہ کہاگیاتھا کہ انہیں ضمانت نہیں دی گئی تو کورٹ کو ہی اڑا دیا جائے گا اس دھمکی میں پاکستان کے جیش محمد نامی تنظیم کا نام بھی لیاگیا تھا۔ اس خط نے پورے ملک میں ایک طوفان سا برپا کیا۔

ٹمکور پولیس نے فوراِ کارروائی شروع کی اور ٹپٹور تعلقہ کے لنگداہلی کے راج شیکھر نامی فرد کو گرفتار کردیا۔ اس نے گبی تعلقہ کے ہاگلوادی ویدانت سے سندارمیش کے نام سے یہ چٹھی لکھوائی تھی اور چیلور گاؤں کی پوسٹ آفس سے اس کو کورٹ کے نام پوسٹ کیا تھا۔ علاوہ اس کے اس نے ایک بکس میں کچھ بجلی کے وائر اور دوسرے سامان رکھ کر بھی اسی کورٹ کو روانہ کیا تھا۔

پولیس نے فوری طور پر جال بچھایا اور پوری تحقیقات کرنے کے بعد اسے گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کرلی اور اس کیس حل کرلیا اوراس کی ایک بڑی سازش قرار دینے کی کوششوں پر پانی پھیر دیا۔

پتہ چلا ہے کہ ملزم راج شیکھر اور رمیش کی ایک ہی گھرانے میں شادی ہوئے تھے۔ راج شیکھرنے یہ سوچاکہ اگر رمیش جیل کی ہوا کھائے گا تو سسر کی ساری جائیداد مجھے مل جائے گی۔

اسی خیال سے اس نے یہ سازش تیارکی۔ اپنے گاؤں جاکر خط لکھوایا۔ اور دوسرے گاؤں چیلور سے آکر پوسٹ کیا۔ ساتھ میں دھمکی کے ساتھ ایک بجلی کے تاروں کے سامان کا بکس بھی بھیجا۔

اس کھیل کا پوری سازش رچنے والا راج شیکھر اب پولیس کے شکنجے میں ہے۔ شکاری خود اپنے ہی جال میں پھنس کے رہ گیا ہے۔ ادھر بنگلور میں پولیس نے کورٹ کے اطراف گھیرا تنگ کرکے اطراف واکناف کے علاقے میں بم ڈھونڈنا شروع کردیاتھا۔


Share: